اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام، نتن یاھو کے حرم ابراہیمی(ع) میں داخل ہونے پرخاموش نہيں بیٹھیں گے- حماس نے خبردار کیا ہے کہ نتن یاھو کے اس اقدام سے بلا شبہ حالات سخت کشیدہ ہوجائیں گے- صیہونی وزیراعظم نے آئندہ مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹیو اور انتہاپسند گروہوں کے ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں حرم ابراہیمی میں داخل ہوناچاہتے ہیں-درایں اثنا صیہونی اخباریدیعوت آحارنوت نے نتن یاھو کے اس اقدام اور شہرالخلیل اور غرب اردن میں اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سن دوہزار میں سابق وزیراعظم ایریل شیرون کےمسجدالاقصی میں داخل ہونے سے دوسری تحریک انتفاضہ نے سرابھارا تھا اورا نیس سو چھیانوے میں مسجد الاقصی کے نیچے سرنگ کھودنےکے نتن یاھو کے فیصلے پر جھڑپیں شروع ہوگئي تھیں- اخبار کے مطابق نتن یا ہو کے اس اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں ساٹھ فلسطینی شہید اور سترہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے- درایں اثنا اتوار کی صبح صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے پولیس کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پرحملہ کی کوشش کی تاہم وہاں موجود فلسطینیوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا اور ان کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا.
.......
/169