14 فروری 2015 - 09:06
پشاور کے شہدا کی تدفین آج کی جا رہی ہے

پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں امامیہ مسجد پر دہشتگرد حملے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے، جاں بحق افراد کی تدفین آج کی جائیگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں امامیہ مسجد پر دہشتگرد حملے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے، جاں بحق افراد کی تدفین آج کی جائیگی۔ امامیہ مسجد پر دہشتگرد حملے میں ۲۱ نمازی شہید اور۵۰ سےزیادہ زخمی ہوئےتھے۔ ۴۰ کے قریب زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہداء کی نماز جنازہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہو گی۔ انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن پشاور میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ جس میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمر عرف نرے کو نامزد کیاگیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر دہشتگرد خیبر ایجنسی کے علاقہ شاہ کس سے پشاور میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں ۲ دھماکے ہوئے جبکہ ایک خودکش محافظوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔ جس کی جیکٹ کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲