12 فروری 2015 - 22:00
نائیجر کی فوجی کاروائی میں اب تک دوسوساٹھ دہشتگرد ہلاک

نائجر کی مسلح افواج کے ترجمان مصطفی میشل لڈرو نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے دیفا میں بوکوحرام کےاڈوں پر حملے کے آغاز سے اب تک دوسوساٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجر کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ چھ فروری سے شروع ہونے والے ان حملوں میں بوکوحرام کے بہت سے افراد ہلاک کردیئے گئے ہيں جبکہ ان کے کچھ افراد گرفتار کرنے کے علاوہ ہتھیاروں کی بڑی مقدار ضبط کرلي گئي ہے- انھوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریزکرتے ہوئےکہا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے- کیمرون ، چاڈ، نائیجر اور نائیجیریا نے، جنھیں بوکوحرام سے براہ راست نقصان پہنچا ہے، بنین کے ساتھ مل کر اس دہشتگردہ گروہ کے پیدا کردہ علاقائی بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ فوج تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے- بوکوحرام ، اس وقت چاڈ اور کیمرون کی سرحد سے ملحقہ نائيجر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے - بوکوحرام نائیجر کے سیکورٹی استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے جتی اس کے پڑوسی ملکوں کو بھی اس گروہ سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے- بوکو حرام اپنے اقدامات اور حملوں میں ہزاروں افراد بالخصوص عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ اس گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے سیکڑوں افراد کو اپنا یرغمالی بنا رکھا ہے-

.......

/169