12 فروری 2015 - 07:44
عراقی عوام ایران کی حمایت کو فراموش نہيں کريں گے

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی قوم کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی بےدریغ مدد کو فراموش نہیں کرے گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق کے سابق وزیراعظم اور موجودہ نائب صدر نوری المالکی نے دارالحکومت بغداد میں ایران کے سفارت خانے میں منعقد ہونے والی جشن انقلاب کی تقریب میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق کے تعلقات مستقبل میں اعلی ترین سطح پر پہنچ جائیں گے- انہوں نے کہا کہ سیاسی اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے کہ اس سے استفادہ کر کے دونوں قومیں اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں گی- اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریب میں عراق کی تقریبا ایک ہزار اہم شخصیات اور حکام نے شرکت کی جن میں پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری، نائب وزیر اعظم روژ نوری شاویس، کئی وزراء اور پارلیمنٹ کے اراکین اور اسی طرح مذہبی، ثقافتی اور علمی شخصیات بھی شریک تھیں-

.......

/169