11 فروری 2015 - 19:16
ایران کےایٹمی معاملے پرامریکی صدر کے ساتھ اختلاف کا اعتراف

صیہونی حکومت کےوزیر اعظم نےایران کےایٹمی معاملے پرامریکی صدر کے ساتھ اپنے گہرے اختلاف کا اعتراف کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاھو نے اپنےاورامریکی صدربارک اوباما کےدرمیان ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلے میں جاری گہرے اختلاف کا اعتراف کیا ساتھ ہی امریکا اور اسرائیل کے تعلقات پر ان اختلاف کے اثر کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی –

بنیامین تنیاہو نے منگل کے روز اپنی کابینہ میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کو امریکی حکومت اور گروپ پانچ جمع ایک کی اس تجویز کے بارے میں شدید اختلاف ہے جو ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے ایران کو پیش کی گئی ہے-
امریکہ میں تنتیاہو کی مجوزہ تقریر کا مسئلہ بھی امریکی سیاسی جماعتوں میں اختلاف کا سبب بنا ہےاور اسی تناظر میں ڈیموکریٹ سینیٹر "پیٹریک لیھی" نے ایک تند وتیز تقریر کرتے ہوئے ایوان نمائندگان میں ریپبلکن رہنماؤں پر الزام لگایا کہ انہوں نے یکطرفہ طور پر نتنیاہو کو تقریر کی دعوت دے کر اس مسئلے کو سیاسی بنادیا ہے-
امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے اسپیکر جان بوئینر نے پیر کے روز کہا تھا کہ آئندہ تین مارچ کو کانگریس میں بنیامین نتنیاہو کی تقریر کا پروگرام اپنی جگہ پر قائم ہے اور وہ اسی تاریخ میں کانگریس میں تقریر کریں گے۔

.......

/169