اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالمالک حوثی نے ایک نشری تقریر میں اندرون و بیرون ملک سرگرم حریف گروہوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کوئي بھی قدم نہ اٹھائیں- عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک تمام مفادات کا تقاضا ہے کہ ملک کو مستحکم بنایا جائے۔ انصاراللہ تحریک کےسربراہ نے خبردار کیا کہ جو افراد بدامنی پھیلانے کے درپے اور یمن کے عوام کی سلامتی اور معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوشاں ہیں وہ غلطی کررہے ہیں اور وہ خود اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ بعض ملکوں کے سفارتخانوں کے اہلکار بدامنی کا بہانہ بناکر صنعاچھوڑ کر جارہے ہيں جبکہ ایسانہیں ہے –
عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ یہ سفارتکار سیکورٹی کی خراب صورتحال کی بناء پر صنعا کو ترک نہيں کررہے ہیں بلکہ یہ ممالک اپنے سفارتکاروں کو خوفزدہ کررہے ہیں تاکہ وہ یمن سے نکل جائيں - حوثیوں کے رہنما نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ صنعا کی سیکورٹی کی صورتحال کافی مستحکم ہوگئي ہے اپنے سیاسی حریفوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ پیشکش کی کہ ملک کے آئین کے اعلامیے کے دائرے میں ملک کے سیاسی میدان میں حصہ لیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲