10 فروری 2015 - 07:32
اردن کی پارلیمنٹ میں اس ملک کی ایک مسجد کو"شہید الکساسبہ" کے نام سےموسوم کیا گیا ہے

اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکرالطراونہ نے پارلیمنٹ کے اراکین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ"معاذ الکساسبہ" کی شہادت نے اردن کو شدید متاثرکردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکرالطراونہ نے پارلیمنٹ کے اراکین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ"معاذ الکساسبہ" کی شہادت نے اردن کو شدید متاثرکردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے اورافواج دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے اورہم بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے۔
اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین نے اس پارلیمنٹ کی ایک عمارت کی مسجد کو"شہید الکساسبہ"کے نام سے موسوم کرنے کی حمایت کی ہے اوراس کی تعمیرنوکے بعد وہاں پرامام جماعت اورموذن مقررکیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی نشست کے اختتام پرالکساسبہ کی روح کےایصال ثواب کےلیے فاتحہ پڑھی ہے اوراس کے گھروالوں کےلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

.......

/169