8 فروری 2015 - 21:31
جرمنی کی سو لڑکیاں داعش میں شامل

تقریبا سو جرمن خواتین عراق و شام پہنچ گئی ہیں تاکہ جنگ میں اپنے شوہروں کی مدد کریں یا پھر داعش میں شامل ہو جائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے شائع ہونے والی میگزین اشپيگل نے رپورٹ دی ہے کہ تقریبا سو جرمن خواتین عراق و شام پہنچ گئی ہیں تاکہ جنگ میں اپنے شوہروں کی مدد کریں یا پھر داعش میں شامل ہو جائیں۔ میگزین نے جرمنی کے خفیہ محکمہ کی رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 16 سے 27 سال کی تقریبا سو جرمن لڑکیاں عراق و شام کے جنگ زدہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں تاکہ دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کر سکیں۔ ان میں سے کچھ خواتین کے شوہر اس دہشت گرد گروپ کے سرگرم رکن ہیں جبکہ کچھ دوسرے دہشت گردوں کی صف میں شامل ہونے کے لیے عراق و شام پہنچی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے آدھی خواتین گزشتہ موسم گرما میں ہی جرمنی سے نکل گئی تھیں۔ جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس ڈیموزيري نے اس سے پہلے کہا تھا کہ 600 سے زیادہ جرمن شہری داعش کی صف میں شامل ہونے کے لئے شام و عراق پہنچے ہیں اور جنوری میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ بدھ کو جرمنی کی حکومت نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر جو لوگ ملک سے باہر دہشت گردوں کے کیمپ میں جانے کے لئے ملک سے باہر نکلیں گے وہ مجرم قرار دیئے جائیں گے۔ اس بل پر جلد ہی بحث اور ووٹنگ ہونے والی ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اس سے پہلے ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کے 80 ممالک کے تقریبا 15 ہزار غیر ملکی دہشت گرد داعش جیسے گروہوں میں شامل ہو کر شام و عراق میں سرگرم رہے ہیں۔

.......

/169