8 فروری 2015 - 06:55
شمال مشرقی شام میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان

شامی فوج نے مزید کئي علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں الحسکہ اور قامشلی کے علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی ہفتے کے روز کی کاروائیوں میں کم از کم پچاس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی اہم علاقوں کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا- دوسری جانب المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے مضافات میں الزبدانی نامی علاقے میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر شامی فوج کے حملے میں، نو دہشتگرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- ادھر عرب ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حلب میں عوام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بّچوں کی حمایت کیلئے، کئی مراکز قائم کئے ہیں تاکہ بچوں کو جنگي صورت حال سے دور رکھا جاسکے اور ان بّچوں کا علاج بھی کیا جاسکے جو نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق شام میں دہشتگردوں کے وحشیانہ جرائم، بم دھماکوں، جنگ کی تباہ کاریوں سے، بچوں کیلئے کافی مسائل وجود میں آئے ہیں جن کے نتیجے میں ان بچوں میں مختلف طرح کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق اس صورت حال کی بناء پر رضاکارانہ طور پر جوانوں اور ماہرین نے ان مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے بچّوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے- واضح رہے کہ تنظیم یونیسف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کے، کم از کم پچاس لاکھ بچّوں کو انسان دوستانہ امداد و حمایت کی اشّد ضرورت ہے-

.......

/169