اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر گورندی میں ہفتے کے روز مخالفین نے ایک ٹرک کو بم دھماکے سے اڑا دیا جس میں نو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے- اس سے قبل اس بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد صرف تین افراد بتائی گئی تھی- بنگلہ دیشی پولیس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی بنگلہ دیش میں پولیس فائرنگ میں ایک مخالف شخص ہلاک ہوگیا- واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں تشدد کا نیا دور، چھے جنوری دو ہزار پندرہ سے شروع ہوا ہے جس میں ابتک ساٹھ افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں اور بیشتر افراد، بنگلہ دیش کے پولیس اہلکاروں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں-







.......
/169