7 فروری 2015 - 10:37
مصر کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے

مصرمیں بغاوت کےمخالفین نےایک بارپھر مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصرمیں بغاوت کےمخالفین نےایک بارپھر مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے ہيں۔  موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کے کئي صوبوں میں بغاوت کے مخالفین نے مظاہرے کرکے فوج کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کیا- مظاہرین نےاسی طرح دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عبدالفتاح السیسی کو نئے اختیارات دینے کے مجوزہ قانون کی بھی مخالفت کی-
اس درمیان بغاوت کے مخالفین نے قاہرہ کے علاقے المعادی میں مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بغاوت کے مخالفین اور سرگرم سیاسی کارکنوں کے خلاف سخت عدالتی فیصلوں کی شدید مذمت کی- الشرقیہ صوبے میں بھی مظاہرین نے عبدالفتاح السیسی کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا اور السیسی کو زیادہ اختیارات دینے سےمتعلق بعض سیاستدانوں کی درخواست کی مذمت کی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲