7 فروری 2015 - 09:39
غزہ ، حماس کے ایک رہنما کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش

فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما شیخ سامی الھمص کی گاڑی النصیرات کیمپ میں دھماکے سے تباہ ہوگئي کہا جاتا ہے انہیں گاڑی میں بم رکھ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما شیخ سامی الھمص کی گاڑی النصیرات کیمپ میں دھماکے سے تباہ ہوگئي کہا جاتا ہے انہیں گاری میں بم رکھ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی- رپورٹ کے مطابق شیخ سامی الھمص کی گاڑی جمعہ کی رات غزہ کے مرکز میں بم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوئی ہے- ابتدائی رپورٹوں کے مطابق سامی الھمص کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا- اس واقعے میں کوئي جانی نقصان نہيں ہوا تاہم قریب کی عمارتوں کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ہے- کہا جارہا ہے کہ یہ گاڑی شیخ سامی الھمص کے گھر کے سامنے پارک تھی- ا س رپورٹ کے مطابق تحریک حماس سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲