اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف زمینی اور فضائی حملوں میں داعش کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ، الرمّادی کے مغرب میں، ستّر کلو میٹر کے فاصلے پر شہر " ہیت " کے جنوب میں واقع علاقے، کبیسیہ میں، داعش دہشتگرد گروہ کے ایک تربیتی مرکز پر بمباری میں میں پچاس دہشتگرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔
عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ، اپنے اس مرکز میں ، نئے اراکین کو ٹریننگ دیتا تھا ۔ اسی طرح شہر موصل کے قریب داعش دہشتگرد گروہ کے ایک قافلے پر بھی فضائي حملہ کیا گـیا، جس میں دس دہشتگرد ہلاک اور ان کی پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے فلوجہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے تیرہ دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔
.......
/169