6 فروری 2015 - 09:38
داعش نے اپنے تین چینی ارکان کو ہلاک کر دیا

داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے اپنے تین چینی ارکان کو موت کے گھاٹ اتاریا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار گلوبل ٹائمز نے جمعے کے روز خبر دی ہے کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے ان چینی ارکان کو صرف اسلئے ہلاک کردیا کہ وہ اس گروہ سے الگ ہونے کی کوشش کررہے تھے- چين کے ان تینوں شہریوں کا تعلق، شمال مغربی چین میں واقع علاقے مشرقی ترکستان سے تھا- یہ تنیوں چینی ارکان اس طرف متوجہ ہوگئے تھے کہ داعش دہشتگرد گروہ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ غلط رہا ہے اور اسی لئے وہ اس گروہ سے علیحدہ ہونے کی کوشش کررہے تھے- داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے ان تینوں ارکان کو خفیہ طور پر فرار ہوتے وقت پکڑنے کے بعد ہلاک کیا- اس دہشتگرد گروہ نے اس سے قبل، گذشتہ سال دسمبر میں بھی دو چینی انتہا پسندوں کو اپنے گیارہ دیگر غیر ملکی ارکان کے ساتھ، اس گروہ سے جدا ہونے کی کوشش کے الزام میں ہلاک کردیا تھا- داعش کے عناصر نے ان سبھی افراد کا، سر قلم کردیا تھا- واضح رہے کہ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ میں اس وقت بھی لگ بھگ تین سو چینی شہری شامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲