6 فروری 2015 - 09:22
خلیج فارس کے عرب ملکوں کے پیٹرو ڈالر کانگریس میں

شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے پیٹرو ڈالروں سے امریکی کانگریس کو نوازا جارہا ہے تاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدہ نہ ہوسکے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے پیٹرو ڈالروں سے امریکی کانگریس کو نوازا جارہا ہے تاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدہ نہ ہوسکے- شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے جمعرات کو ارنا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کامیابی اور بحران کے خاتمے کے سلسلے میں ہمیشہ پرامید ہیں- انھوں نے کہا کہ شام میں بدترین تشدد اور دہشتگردی سے کام لیا جا رہا ہے اور پہلے دن سے شام میں  ایک مصنوعی  بحران کھڑا کرنے کے بعد اس میں ایک سازش کے تحت دہشتگردوں کو داخل کیاگیا۔ شام کے نائب وزيرخارجہ نے کہا کہ یہ دہشتگرد اپنی اصل  اتحادی، صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر میدان میں اترے- شام کے نائب وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ، فرانس ، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے، دہشتگردی کے حامی ملکوں نے تکفیری اور دہشتگردگروہوں کے تعاون سے  شام میں حکومت کو گرانے اور علاقے کے نقشے کو بدلنے کی کوشش کی لیکن ہمارے عوام  نے ایسا نہيں ہونے دیا- شام کے نائب وزيرخارجہ نے کہا کہ صیہونیوں سے وابستہ تکفیری گروہوں کے جرائم  کا سلسلہ  جاری ہے  انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسائل کی جڑ ہے- شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے قنیطرہ کے جرائم کے صرف دو ہفتے بعد حزب اللہ کا جواب دیکھ لیا اور صیہونیوں کو جان لینا چاہئے کہ ہم کسی چیز سے نہيں ڈرتے اور بدستور  اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرتے رہیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲