اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ زنگبار کے صدر علی محمد شین نے جمعرات کی رات ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے گفتگو کی-انہوں نے علاقے میں ایران کے اہم اور موثر کردار پر تاکید کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں ایران کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ میڈیکل و حفظان صحت سمیت مختلف شعبوں میں ایرانی ماہرین کے اقدامات قابل ستائش ہیں- صدر علی محمد شین نے اس کے ساتھ ہی تمام شعبوں میں ایرانی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا- اس ملاقات میں، جو افریقی ملکوں کے دورے سے تہران واپسی سے قبل انجام پائی، ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی، ایران اور زنگبار کے درمیان تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، مختلف شعبوں میں زنگبار کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے- واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی رات چار افریقی ملکوں کا اپنا دورہ مکمل کرلیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲