اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس کے نئے وزیراعظم الحبیب الصید نے دہشتگردی کے خلاف مہم کو آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
انھوں نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت، آئندہ سو دنوں میں ملک میں سیکیورٹی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف مہم کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات عمل میں لائے گی- تیونس کے نئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت، تیونس کے سیاستدانوں شکری بلعید اور محمد الابراہیمی کے قتل کے حقائق بھی سامنے لائے گی- انھوں نے پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ، وہ دہشتگردی کے خلاف مہم کے قانون کی فوری طور پر منظوری دے- انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت، بنیادی آئین کے دائرے میں آزادی کی بھرپور حمایت کرے گی- تیونس کے نئے وزیراعظم نے ملک میں تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا- الحبیب الصید نے تیونس کے بنیادی آئین کے تناظر میں عدلیہ میں بھی اصلاحات کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲