5 فروری 2015 - 17:02
مسجد الاقصی پرصہیونیوں کا حملہ

صہیونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ مسجد الاقصی پرحملےمیں صہیونیوں کو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ عالمی برادری بھی ان حملوں پر خاموش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ مسجد الاقصی پرحملےمیں صہیونیوں کو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ عالمی برادری بھی ان حملوں پر خاموش ہے۔  
العالم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بسائے گئے صیہونیوں نے جمعرات کو ایک بار پھر اسرائیلی فوجیوں کی حمایت و پشتپناہی سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا اور اس مقدس مقام کی توہین کی- اسرائیلی فوجیوں نے بھی اس حملے میں مسجد الاقصی میں   تین دینی  طلباکو گرفتار کر لیا- واضح رہے کہ صیہونی، مسجد الاقصی پر مسلسل حملے اور اس کی برحرمتی کر رہے ہیں- دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲