اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں واقع الزبدانی کےعلاقے میں کاروائی کرکے احرارالشام اور جبہۃ النصرہ دہشتگرد گروہوں کے اٹھارہ عناصر کوہلاک کردیا-
ادھر القلمون کے علاقے میں جبہۃ النصرہ کا ایک سرغنہ ابو مسلم التونسی ہلاک ہوگیا-
شہر دوما میں البلدیہ اور الحجاریہ کے علاقوں میں درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ جیش الاسلام گروہ نے شہر دوما میں اپنے بیس عناصر کے ہلاک اور ستّر سے زائد کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے-
دیرالزور میں الجفرہ اورالمریعیہ نامی علاقوں میں بھی شامی فوج کی کاروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں-
حویجہ صکر میں بھی شامی فوجیوں نے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کےعلاوہ ان کے ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے.
.......
/169