اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں شام کے سفیرعلی عبدالکریم نے اعلان کیا ہے کہ سال 2015 ء سلفی وہابی دہشت گردوں پر شام کی فتح اور کامیابی کا سال ہے۔
لبنان میں شام کے سفیرعبد الکریم نے اللقاء الاسلامی الحدوی پارٹی کے سربراہ عمر غندور کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں پر شام کی فتح یقینی ہے اور سال 2015 ء دہشت گردوں پر شام کی فتح کا سال ہے۔ شامی سفیر نے کہا کہ امریکہ خطے میں تمام دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے اور شام میں اس کی یہ حمایت آشکارا ہے۔
.......
/169