3 فروری 2015 - 09:07
ايران كے 13 سيٹلائٹ مدار ميں موجود، خلائي شعبے ميں اسلامي جمہوريہ كي قابل قدر پيشرفت

ايران كي خلائي سائنس انسٹي ٹيوٹ كے سربراہ نے كہا ہے كہ ايران كے اب تك 13 سيٹلائٹ مدار ميں موجود ہيں جو اسلامي جمہوريہ كي خلائي شعبے ميں پيشرفت كو ظاہر كرتي ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران كي خلائي سائنس انسٹي ٹيوٹ كے سربراہ نے كہا ہے كہ ايران كے اب تك 13 سيٹلائٹ مدار ميں موجود ہيں جو اسلامي جمہوريہ كي خلائي شعبے ميں پيشرفت كو ظاہر كرتي ہے.

'محمد ابراہيمي' نے يہ بات قومي خلائي ٹيكنالوجي كے دن كے موقع پر ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے بتائي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ان تعداد سيٹلائٹوں ميں سے چار اندرون ملك تيار ہوكر مدار ميں شامل ہوئي ہيں جن كے نام 'اميد، رصد، نويد اور فجر' ہے.
انہوں نے كہا كہ روس اور اٹلي كے تعاون سے بھي دو سيٹلائٹ تيار كيا گيا تھا. 'سينا' سٹلائٹ مدا ميں شامل ہے مگر اٹلي كے تعاون سے تيار كردہ 'مصباح' سٹلائٹ كو مدار ميں شامل نہيں كيا.
محمد ابراہيمي نے مزيد كہا كہ ايراني سائنسدان جلد انسان بردار خلائي جہاز كي پيداوار كو مكمل كريں گے.
انہوں نے كہا كہ يوكرائن، بھارت اور برازيل كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران خلائي ٹيكنالوجي كي دنيا ميں چوتھا ترقي كرنے والا ملك ہے.
ايراني عہديدار نے مزيد كہا كہ خلاء ميں زندہ موجود بھيجنے پر ايران چھ ممالك كي فہرست ميں شامل ہوا ہے.
اسلامي جمہوريہ ايران نے پير كے دن اپنا چوتھا 'فجر' سيٹلائٹ مدار ميں چھوڑ ديا.
ايراني وزير دفاع نے اس حوالے سے كہا ہے كہ فجر سيٹلائٹ مكمل طور پر ملكي وسائل سے تيار كيا گيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲