3 فروری 2015 - 08:26
مصر، معزول صدر محمد مرسی کے 183 حامیوں کی سزائے موت برقرار+ تصاویر

مصر کی ایک عدالت نے تقریباً 15 پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کے الزام میں اخوان المسلمین کے 183 حامیوں کو سنائی جانے والی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2013 میں معزول صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد دارالحکومت قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 13 اہلکار ہو گئے تھے جبکہ اسی روز سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے دو کیمپوں پر پر دھاوا بول دیا تھا اور اس واقعے میں معزول صدر کے سینکڑوں حامی مارے گئے تھے۔

پیر کو جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان میں سے 140 حراست میں ہیں جبکہ باقی کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔

پیر کو سنایا جانے والا یہ فیصلہ مصر کے حکام کی طرف سے اخوان المسلمین کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا سلسلہ ہے۔

حکومت نے اخوان المسلمین کے لاکھوں ارکان اور حامیوں کو قید کیا ہوا ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران، اکثرو بیشتر، تشدد بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سزا پانے والے افراد عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

حقوق انسانی کی تنظیمیں مصر میں اخوان المسلمین کے خلاف کارروائیوں اور ان کو دی جانے والی سزاؤں پر متعدد بار تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

.....
/169