اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے جنوب مشرقی شہر بصرہ میں اس سمجھوتے پر پیر کے روز دستخط کئے گئے جس کا مقصد دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے حوالے سے پیش آنے والی رکارٹوں کو ختم کرنا ہے- ایران کی سرحدی فورس کے کمانڈر بریگيڈیر قاسم رضائی نے پیر کے روز اس سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد ایک بیان میں ایران اور عراق کے سرحدی صوبوں کے فوجی حکام کے درمیان رابطے بڑھائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- انھوں نے کہا کہ فریقین کے اس سمجھوتے کے پیش نظر ایران، سرحدوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے- قاسم رضائی نے کہا کہ مذاکرات، آمدورفت اور مفاہمت کے عمل کا فروغ، دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تعاون کی توسیع کا ایک اہم مشترکہ ذریعہ ہے- ایران کے صوبے خوزستان کے بارڈر ٹرمینل کے ڈائرکٹر جنرل مسعود مصدقی نے بھی کہا ہے کہ عراق میں مناسب ہال تعمیر کئے جانے کے علاوہ مسافروں اور زائرین کی منتقلی کیلئے ریلوے کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲