2 فروری 2015 - 08:28
صوبہ الانبار میں فضائی حملے میں 50 داعش دہشت گرد ہلاک

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں فضائی حملے میں 50 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن  کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں فضائی حملے میں  50 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اتحادی ممالک  کے ہوائی حملے میں 50 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اس نے کہا کہ یہ فضائي حملہ عراق اور شام کی سرحد پر کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ زخمیوں میں داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی بھی شامل ہیں۔

.......

/169