اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اردن کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے بحرین کے سیاسی مخالفین کی سرکوبی کی غرض سے آل خلیفہ حکومت کا ساتھ دینے کے لئے اردنی فوجی روانہ کئے جانے کے اقدام پرحکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔اطلاعات ہیں کہ حکومتی اقدام کی وضاحت کے لئے اردن کے وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا - اردن کے وزیر داخلہ حسین المجالی نے دعوی کیا کہ اردن کے فوجیوں کو تربیتی پروگرام کے تحت بحرین بھیجا گیاہے۔ اردن کے وزیر داخلہ نےبدھ کو بحرین کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کی ۔ بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی نے بحرین میں اردنی فوجیوں کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسٹریٹیجک غلطی قراردیا ہے اور بحرین سے اردنی فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲