اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ ميں کہا ہے کہ بدھ کی رات صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے اسرائیلی فوج اور سیکورٹی اداروں کے کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس ميں جو حزب اللہ کے حملے پرایک سرکاری موقف اپنانے کی غرض سے انجام پایا تھا فیصلہ کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ موجودہ کشیدگي کو ختم کیا جائے ۔ رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں اسی طرح فیصلہ کیا گيا کہ اسرائیلی فوج بدستور ہر قسم کے حملے کے مقابلے کے لئے تیار رہے۔ دوسری جانب نتنیاہو کی کابینہ کی سابق رکن زیپی لیونی نے حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے نقصان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتنیاہونے اسرائیل کی دفاعی طاقت کو نقصان پہنچایا ہے-اس سے قبل صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی تنقیدوں کے جواب میں، حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حتی اگر بکتر بند گاڑیاں بھی ہوتیں تب بھی فوجیوں کو حزب اللہ کے میزائلوں سے محفوظ نہیں رکھا جاسکتا تھا۔
.......
/169