29 جنوری 2015 - 08:58
غزہ پر دباو بڑھانے میں اقوام متحدہ اسرائیل کے ساتھ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کے عوام پر دباؤ بڑھانے کے تعلق سے صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کے عوام پر دباؤ بڑھانے کے تعلق سے صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہےحماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے غزہ پر اسرائیلی  حملے کے متاثرین کی مدد بند کرکے فلسطیینوں پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے اور یہ مسئلہ مظلوم فلسطینیوں کی  ناراضگی کا سبب  بنا ہے۔ حماس کےرہنما البردویل نے کہا کہ غزہ میں  اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنےغزہ کے مظلوم شہریوں نے  خود ہی مظاہرہ کیا اور اس ميں حماس کا کوئی کردار نہيں تھا۔ واضح رہے کہ سیکڑوں فلسطینیوں نے آنروا کی امداد منقطع ہونے کے خلاف بدھ کو غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا تھا - فلسطینی مظاہرین اقوام متحدہ کے دفتر میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہيں منتشر کردیا۔ آنروا نے غزہ پر اسرائيل کی مسلط کی گئي پچاس روزہ جنگ کے متاثرین  کو دی جانے والی اپنی امداد پچھلے چند روز سے منقطع کردی ہے۔ غزہ پرصہیونی حکومت کےحملوں میں تقریبا چھیانوے ہزار رہائشی مکانات مکمل طورپر تباہ ہوگئے تھے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲