اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدرباراک اوباما نے ہندوستان کو سرمایہ کاری اور قرضوں کی مدد میں چارارب ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور ہندوستان اہم اتحادی ہیں،ساتھ مل کرچل سکتے ہیں۔ نئی دہلی میں دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری افراد کے ساتھ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدربارک اوباما نے ملاقات کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی صدرنے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو امریکا کا سچا عالمی اتحادی قرار دیا۔ صدراوباما نے کہاکہ بھارت اور امریکا ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات سے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ دنیا مشترکہ مفادات کی سمت آگے بڑھے اور متحد ہوجائے۔درايں اثنا ا مریکی صدر بارک اوباما ہندوستان کا تین روزہ دورہ مختصر کرکے آج سعودی عرب جائیں گے ، جہاں وہ نئے سعودی فرمانروا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اور دیگر سعودی حکام سے بھی ملاقات کریں گے- واضح رہے کہ سعودی عرب اس خطے میں مغرب خصوصا امریکا کا انتہائي قریبی اتحادی شمار ہوتاہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲