26 جنوری 2015 - 07:22
صہیونی وزیرخارجہ کی کھلی اسلام دشمنی

صہیونی ریاست کےوزیر خارجہ نے دشمنان اسلام کا کھل کر ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں شارلی ایبدو میگزین کے اس شمارے کے ہزاروں نسخے لوگوں میں مفت تقسیم کریں گے جس میں توہین آمیز خاکےشائع کئےگئے ہيں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ نے اتوار کو کہا کہ شارلی ایبدو کے تازہ شمارے کے ہزاروں نسخے اسرائیل میں مفت تقسیم کئے جائيں گے۔لیبرمین کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایک اسرائیلی کمپنی نے شارلی ایبدو میگزین کے مکتوب نسخوں کو فروخت کرنے کے بجائے نیٹ پر ہی اس کی اشاعت پر اکتفا کرنے کا فیصلہ کیاہے صہیونی پارلیمنٹ کنسٹ میں عرب دھڑےکے سربراہ ابراہیم سرسور نے بھی صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل دس کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کچھ ریڈ لائن ہيں جن کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔
ابراہیم سرسور نے مزید کہا کہ شارلی ایبدو جریدے میں ایسے توہین آمیز خاکے شائع کئے گئے ہیں جن سے مسلمانوں کے عقائد و جذبات مجروح ہوتے ہیں اور یہ اقدام اشتعال انگيز ہے جسے مزید انجام نہيں دینا چاہئے۔
انٹرنیشنل ویب سائٹ نے، پیرس میں شارلی ایبدو میگزین کے دفتر پر حملے کے بعد لکھا تھا کہ اس حملے کے پیچھے اسرائیلیوں کا ہاتھ ہے لیکن کچھ ہی دن بعداس بیان کوسائٹ کے صفحےسے ہٹادیاگيا- واضح رہےکہ فرانسیسی میگزین شارلی ایبدو کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو‏گئے تھے۔ اس حملے کے بارےمیں مبصرین کا کہنا ہے یہ حملہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت مسلمانوں کو بدنام اور ان کے مقدسات کی توہین کرنے کے لئے کیا گیا تھا – مگر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں نے جس اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس سے دشمنان اسلام کے منصوبے خاک میں مل گئے -

.......

/169