اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ زیورخ میں دو روزہ مذاکرات تعمیری تھے اور اس دوران فریقین نے جوہری مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی۔
عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی سربراہی میں اس ملک کے وفد سے جمعہ اور سنیچر کو بات چیت کی۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اس دوران ہم نے امریکی وفد سے دو طرفہ اور یورپی یونین کی نمائندہ ہیلگا شمد کی موجودگی میں سہ طرفہ مذاکرات کیے، جب کہ دونوں جانب سے ماہرین کی سطح پر گفتگو ہوئی۔
حالانکہ انہوں نے کہا کہ تفصیلی گفتگو کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حتمی سمجھوتے سے نزدیک ہو گئے ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایسی حالت میں ہیں کہ جہاں ایک دوسرے سے عام مسائل پر گفتگو ہونی چاہیئے، اور یہ سب تفصیلات وقت آنے پر عام کی جائیں گی۔
.......
/169