25 جنوری 2015 - 06:11
عوام انقلاب کے دفاع میں ثابت قدم ہیں: آیت اللہ جنتی

آئین کی نگران کونسل کے سکریٹری آيت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ ایران کے عوام اسلامی انقلاب سے والہانہ محبت کرتے ہيں اور اس کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئین کی نگراں کونسل کےسکریٹری آیۃاللہ احمد جنتی نے سنیچر کو اسلامی انقلاب کی کامیابی ایام یعنی عشرۂ فجر کی تقریبات کا اہتمام کرنےوالی کمیٹیوں کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کرنےوالی اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کی ذمہ داری بہت ہی اہم ہے۔ انہوں کہا کہ ان تقریبات کے انعقاد کااصل مقصدعوام کی میدانوں میں موجودگی اور انقلاب، امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب سے ان کی وفاداری اور استقامت کو ثابت کرنا ہے۔ آيۃ اللہ جنتی نے تمام میدانوں میں عوام کی شرکت کو، حکومت اور حکام کی بھرپور حمایت قرار دیتےہوئے کہا کہ دشمن یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ ایران کے عوام اپنے نظام سے دور ہوگئے ہيں اور اب ایرانی عوام اسلامی نظام اور انقلاب کے وفادار نہيں رہ گئے ہیں۔

.......

/169