24 جنوری 2015 - 17:24
ہم اسرائیل کی ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے رہے ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاکہ حزب اللہ اور سپاہ پاسداران نے ماضی میں بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے  کہاکہ حزب اللہ اور سپاہ پاسداران نے ماضی میں بارہا یہ ثابت کیا ہے  کہ وہ اسرائیل کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں اور اسرائیل کے حالیہ سنگین جرائم کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے العالم چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے آج ماضی کے برخلاف مقبوضہ فلسطین کاعلاقہ ،یعنی وہ جگہ جہاں صہیونی زندگي گذارتے ہيں، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے جہادی گروہوں کے حملوں کے نشانےکا مرکز ہے اور یہ مسئلہ صہیونی حکومت کے لئے ایسا سخت سیکورٹی معمہ اور خطرہ    گیاہے جس سے فرار کرنا اس کے لئے ممکن نہيں ہے ۔ جنرل سلامی نے اسی طرح شام میں امریکیوں کی اسٹریٹیجی کو شکست خوردہ بتایا اور کہا کہ شام میں امریکیوں کی سیاسی پوزیشن زوال پذیر ہے اور وہ سیاسی اور سیکورٹی کے اعتبارسے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکے ہيں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی، داعش کے خلاف اتحاد قائم کرنے اور زمینی و فضائی حملے کرنے کے باوجود، عراق میں حالیہ مہینے کے دوران کوئی موثر کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ اور اب وہ خود کو تنہا محسوس کررہے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲