24 جنوری 2015 - 06:27
داعش کے خلاف جنگ میں حمایت کے لیے عراق نے ایران کا ادا کیا شکریہ

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایرانی حمایت کو سراہا اور کہا کہ ایرانی سرزمین پر کوئی ایرانی فوجی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایرانی حمایت کو سراہا اور کہا کہ ایرانی سرزمین پر کوئی ایرانی فوجی نہیں ہے۔

ڈیووس میں ’ورلڈ اکانامک فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے العبادی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایران ہماری بالواسطہ مدد کررہا ہے۔

داعش کے خلاف مشاورتی امداد کے لیے عراقی وزیر اعظم نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

العبادی نے مزید کہا کہ اب دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہو چکا ہے اور داعش کے تقریبا آدھے لیڈر مارے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وسط جنوری میں عراقی وزیر اعظم نے داعش سے مقابلے کے لیے امریکی قیادت میں تشکیل پانے والے نام نہاد فوجی اتحاد کی جانب سے عراقی فورسز کو مدد فراہم نہيں کرنے کے لیے اس اتحاد کی مذمت کی تھی۔

عراقی فوج نے حالیہ دنوں میں رضاکار فورسز اور کرد فورسز کی حمایت سے داعش کے زیر قبضہ کئی اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

.....

/169