22 جنوری 2015 - 22:09
چابہار اور ممبئی کے درمیان جہازرانی کا روٹ شروع

ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ نے چابہار اور ممبئی کے درمیان جلد از جلد جہازرانی کا روٹ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ غلام حسین شافعی نے نئی دہلی میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چابہار ممبئی بحری جہازرانی روٹ علاقے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور ایران اور ہندوستان کے تجارتی لین دین میں اضافے کے سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکر کرتے ہوئے کہ یہ روٹ ہندوستانی مصنوعات کو وسطی ایشیا، قفقاز اور یورپ تک پہنچانے کا بہترین، مختصر ترین اورکم خرچ ترین راستہ ہے، کہا کہ ایرانی اور ہندوستانی تاجر مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستانی مصنوعات افغانستان کو برآمد کرنے کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔
ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ پابندیوں اور بائیکاٹ کے باوجود ہندوستان ان ممالک میں سے تھا کہ جن کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات نہ صرف کم نہیں ہوئے بلکہ ان میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔
ایرانی تاجروں کا ایک تیس رکنی وفد ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ غلام حسین شافعی کی قیادت میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پیر کے روز نئی دہلی پہنچا۔ یہ وفد دہلی میں ہندوستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ممبئی پہنچا ہے۔

.......

/169