22 جنوری 2015 - 11:24
کربلا کے مقدس حرموں کے دو مزید خادم شھداء کے قافلے میں شامل۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کی طرف سے دفاعی جہاد میں شرکت کے لیے بنائی گئی علی اکبر عسکری رجمنٹ کے دو جوانوں نے عراق کے شہر بلد میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کو داعش اور عالمی دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے عراق کے مومنین کی بہت بڑی تعداد سیکورٹی فورسز کے ہمراہ میدان جنگ میں داعش کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ کربلا کے مقدس حرم بھی اس دفاعی جہاد میں سیکورٹی فورسز کے ہر بڑھتے ہوئے قدم کے ساتھ ہیں۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کی طرف سے دفاعی جہاد میں شرکت کے لیے بنائی گئی علی اکبر عسکری رجمنٹ کے دو جوانوں نے عراق کے شہر بلد میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے کہ جن کی تشییع جنازہ اور آخری رسومات کربلا کے دونوں حرموں میں بھر پور انداز میں ادا کی گئیں۔ شہید ہونے والے دونوں افراد روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) کے خادم تھے کہ جنہوں نے تمام دنیا اور خاص طور پر عراق کو انسانوں کے ابدی دشمن اور عالمی دہشت گردوں سے پاک کرنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

.......

/169