22 جنوری 2015 - 10:19
بغداد میں نمائش، ایرانی تاجروں کے لیے سنہری موقع ہے: ایرانی عہدہ دار

ایران کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ نے ایرانی تاجروں اور صعنت کے مالکان کو دعوت دی کہ وہ مؤثر طریقے سے عراق کے دارالحکومت 'بغداد' میں ہونے والی ایران نمائش میں شرکت کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ نے ایرانی تاجروں اور صعنت کے مالکان کو دعوت دی کہ وہ مؤثر طریقے سے عراق کے دارالحکومت 'بغداد' میں ہونے والی ایران نمائش میں شرکت کریں.

ايراني مہينہ بہمن كے آخر (19 فروري) كو تجارت اور اقتصادي عنوان سے بغداد ميں ايران نمائش منعقد ہوگي.
يہ بات ٹريڈ ڈويلپمنٹ آرگنائزيشن كے سربراہ 'ولي اللہ افخمي راد' نے ارنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے عراق ميں ايراني ٹھيكيداروں كے منصوبوں كا معائنہ كرتے ہوئے مزيد كہا كہ بغداد ميں خصوصي نمائش ميں ايراني صنعتكاروں كي موجودگي دونوں ممالك كے اقتصادي تعلقات كے فروغ كے لئے بہترين مواقع فراہم كرے گی.
نمائش ميں اشياء استعمال جيسے پاني، بجلي، تيل اور گيس، پيٹروكيميكل، آٹوموبائل، تعميراتي مواد، غذائي اشياء، ادويات اور طبي سامان، تكنيكي انجينئرنگ، گھريلو ايپلائينسز اور ڈٹرجنٹ كو پيش كيا جائے گا.
دريں اثنا، ايراني كے ٹريڈ ڈويلپمنٹ آرگنائزيشن كے سربراہ ولي اللہ افخمي نے عراقي وزير تجارت 'محمد عبدالكريم الحسيني' سے ملاقات كي جس ميں باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كيا.
فريقين نے اس نشست ميں ايران اور عراق كے درميان تجارتي روابط بڑھانے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے حكام اس مقصد كو پورا كرنے كے لئے پرعزم ہيں.
اس ملاقات ميں بغداد ميں تعينات ايراني سفير 'حسن دانايي فر' سميت بعض ايراني اور عراقي تجارتي شعبے كے عہديداران بھي شريك تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲