22 جنوری 2015 - 10:01
سعودی عرب کے خلاف پاکستانی وزیر کا سخت بیان، نواز شریف صفائی دینے پر مجبور

سعودی عرب کے خلاف پاکستان کے ایک وزیر کے سخت بیان پر پاکستان کے وزیراعظم صفائی دینے پر محبور ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے خلاف پاکستان کے ایک وزیر کے سخت بیان پر پاکستان کے وزیراعظم صفائی دینے پر محبور ہوگئے۔ پاکستان کے صوبائی امور کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے ایک سخت بیان میں عالم اسلام میں بہت سے مسائل اور خاصطور سے پاکستان میں عدم استحکام کا اہم عامل، سعردی عرب کی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت، بے تحاشہ دولت خرچ کرکے بعض اسلامی ملکوں منجملہ پاکستان میں اپنے نظریات کو فروغ دے رہی ہے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ اس مقصد کیلئے سعودی عرب کا پیسہ، پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے- اگرچہ انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے تاہم  وزیراعظم نواز شریف، اس بیان سےسعودی عرب میں ممکنہ طور پر پائی جانی والی ناراضگی دور کرنے کیلئے صفائی دینے پر مجبور ہوگئے- پاکستان کی وزارت عظمی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے ریاض حسین پیرزادہ کے بیان کو صحیح طرح سے منعکس نہیں کیا ہے اور ان کا مقصد، سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنا نہیں تھا- پاکستان میں حکام کی جانب سے عام طور سعودی عرب کے خلاف تنقیدی بیانات دینے سے گریز کیا جاتاہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲