اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی سیکورٹی فورسز نے ملک میں سب سے بڑی حزب اختلاف کے رہنما اور بزرگ عالم دین کی رہائی کا مطالبہ کر رہے مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے دارالحکومت مناما اور شمال مغربی گاؤں بنی جمرہ میں مظاہرین پر حملہ کیا۔
مظاہرین شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پیر کو استغاثہ نے علی سلمان پر حکومت مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے اور حکومت کو اکھاڑ پھینکنے جیسے الزامات عائد کیے تھے۔
دوسری جانب مطلق العنان آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں حقوق انسانی کے ایک نمایاں کارکن کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیکورٹی اداروں پر تنقید کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
نبیل رجب نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ بحرین کے سکیورٹی اداروں نے تکفیری شدت پسندوں کے لیے نظریاتی آلہ کار کے طور پر کام کیا۔
نبیل رحب نے سال 2002 میں بحرین میں حقوق انسانی کی تنظیم بنائی تھی اور اس وقت سے انھیں متعدد بار جیل بھیجا جا چکا ہے۔
.......
/169