20 جنوری 2015 - 12:11
عراق: دہشتگرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

عراق کے بغداد اور الانبار صوبوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ الانبار کے مرکز الرمادی کے مغرب میں واقع ویس اور بوحیات علاقوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے تقریبا ساٹھ عناصر ہلاک ہوگۓ ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صوبہ الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ عادل جشعلی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب بغداد شمالی بغداد سے دہشتگردوں کا صفایا کۓ جانے پر مبنی آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن کے دوران عراقی فوجیوں نے النباعی کے علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے پچاس عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔ دریں اثناء سامراء آپریشن کے کمانڈر عماد الزہیری نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اس شہر کے شمال میں داعش کے بعض ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے عناصر کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق مغربی الانبار میں واقع حدیثہ کے علاقے میں عراقی فوجیوں اور داعش کے عناصر کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

.......

/169