20 جنوری 2015 - 11:35
یوکرین میں فوجی طیاروں کا حملہ، ۳۰ عام شہری ہلاک

مشرقی یوکرین کے علاقے پر فوجی طیاروں کے حملے میں کم از کم تیس عام شہری ہلاک ہوگئے۔

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونتسک کی سکورٹی فورس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر گورلوکا پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم تیس عام شہری منجملہ بچے ہلاک ہوگئے۔ باسورین نے کہاکہ یوکرین کی فوج نے پہلی بار اس ٹیکٹک سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کے مشرقی علاقوں پر وسیع حملے کئے ہیں۔ یوکرین میں 2014 سے حکومت اور مخالفین کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے۔  اور اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں ان جھڑپوں میں اب تک چار ہزار آٹھ سو افراد مارے جاچکے ہیں۔ یوکرین کے مشرقی علاقوں لوہانسک اور دونیتسک میں ہونے والی لڑائی میں شدت آنے کے بعد مبصرین نے علاقے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے خراب ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ دونیتسک میں گذشتہ ہفتے سے شہر کے ہوائی اڈے پر کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ شہر کئی ماہ سے شدید جھڑپوں کا مرکز رہا ہے اور ہوائی اڈے کا کنٹرول شہر پر قبضے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فریقین نے ایک دوسرے پر گذشتہ برس ستمبر میں مینسک میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲