19 جنوری 2015 - 15:33
افغانستان میں شارلی ہیبڈو کے توہین آمیز اقدام کے خلاف احتجاج

افغان عوام نے صوبۂ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ریلی نکال کر فرانسیسی جریدے شارلی ایبڈو کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان عوام نے صوبۂ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ریلی نکال کر فرانسیسی جریدے شارلی ایبڈو کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سیکڑوں عوام پیر کے دن سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے اس جریدےکے خلاف نعرے لگائے اور افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کابل میں فرانس کا سفارتخانہ بند کردے۔مظاہرین نے فرانسیسی پرچم جلا کر اس فرانسیسی جریدے سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ افغانستان کی سینیٹ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اکرم ص کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کابل میں فرانسیسی سفارتخانہ بند کر دے۔افغان صدر نے بھی حال ہی میں فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اکرم ص کے توہین آمیز خاکے شائع کۓ جانے کی مذمت کی تھی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے نے حال ہی میں پیغمبر اکرم ص کے توہین آمیز خاکے شائع کۓ ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس جریدے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲