اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے میوزیم میں جہاں اور بہت سارے گراں بہا اور کمیاب آثار موجود ہیں وہاں خانہ کعبہ کے دو پردے بھی موجود ہیں جنہیں حرم امام کے لیے تحفے کے طور پر دیا گیا تھا۔ حرم مطہر کے میوزیم کے عہدہ دار علاء احمد ضیاء الدین نے اس بارے میں کہا: خانہ کعبہ کے یہ دو پردے امام حسین (ع) کے ایک چاہنے والے کی طرف سے حرم کو ہدیہ دئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: یہ وہ پردے ہیں جن پر خالص سونے اور چاندی کی تاروں سے قرآن آیات لکھی گئی ہیں۔


...............
۲۴۲