اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں فوج کی آّریشنل کمان نے کہا ہے کہ فلوجہ اور البغدادی کے علاقے میں داعش کے خلاف سیکورٹی فورس کی کاروائي میں کم سے کم چھتیس داعشی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئيں –
دوسری جانب بغداد کے شمال میں واقع النباعی اورالکسیرات میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کاروائیوں میں بھی داعش کے انتیس افراد ہلاک ہوگئے –
اس درمیان صوبہ بابل کے علاقے جرف الصخر سے موصولہ خبروں میں کہا گيا ہے کہ عراقی فوج نے تین سو سے زیادہ دستی بموں کو ناکارہ بنادیا جبکہ باقی بموں کوناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے-
ادھربغداد کے جنوب میں یوسفیہ کے علاقے میں سیکورٹی فورس کی کاروائي میں داعش کے ایک کمانڈر اور صدام کے ذاتی پائلٹ ابوطارق شاکر کو ہلاک کردیا گيا - اس کاروائی میں مذکورہ کمانڈر کے تین ساتھی بھی مارےگئےہيں -
اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ الانبار کے ایک علاقے میں داعش کے ایک سو عناصر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے -
اسی کے ساتھ عراقی خبررساں ایجنسی الیوم الثامن نے خبردی ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بو نمرقبیلے کے نوجوانوں کی مدد سے ان ایک سو دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیاہے جنھوں نے بونمر قبیلے کے افراد کا قتل عام کیا تھا -
دوسری جانب صوبہ دیالہ کے السعدیہ کے علاقے کے ایک عہدیدا رکا کہنا ہے کہ احمد الزرکوشی نے کہا ہے کہ داعش کے عناصر نے ایسے پانچ سوگھروں کو دھماکے سے اڑادیاجن کے مکینوں نے داعش کے نظریات کی مخالفت کی تھی ، جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے
- دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاع کے کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے عراقی طیاروں کی پروازوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں –
عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اوردفاع کے کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پربین الاقوامی اتحاد کے حملے غیرحقیقت پسندانہ قراردیتےہوئےکہاکہ ان حملوں کے ناکارہ ہونے کے بارے ميں بے شمار تنقیدیں ہورہی ہیں –
.......
/169