اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈان نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر نے گزشتہ روز اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان میں سرکاری اسکولوں کو سیکورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے کہا کہ جب تک پرائیوٹ اسکول سیکورٹی اقدامات کویقینی نہیں بناتے ان اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پیشاور میں ایک اسول پر حالیہ حملے کے بعد تمام اسکول بند کردیے گئے تھے۔ اس حملے میں ایک سو چالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان کے سرکاری اسکولوں نے گزشتہ ہفتے اپنی سرگرمی شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲