17 جنوری 2015 - 13:54
ایران میں گیس کی پیداوار روزانہ 666 ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا

'جنوبی پارس' کے ذخائر کی دریافت پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس وقت گیس کی پیداوار روزانہ 666 ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی قومی گیس کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ 'جنوبی پارس' کے ذخائر کی دریافت پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس وقت گیس کی پیداوار روزانہ 666 ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا جو ایران کے گیس شعبے میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے.

يہ بات 'حميد رضا عراقي' نے ہفتے كے روز پريس كانفرنس ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ملك كے اندر استعمال ہونے والے گيس كي قيمت برآمد كرنے والے گيس كے مقابلے ميں بہت سستي ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ جاري سال ميں پہلي بار گيس كي پيداوار ميں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.
حميد رضا عراقي نے كہا كہ آئندہ سال گيس كي قيمتوں ميں كسي بھي اضافہ ہونے كہ حوالے سے حكومتي پاليسي پر انحصار كرتي ہے اور وزارت پٹروليم كا اس ميں كوئي كردار نہيں.
انہوں نے كہا كہ قومي گيس كمپني سالانہ ايك ارب كيوبك ميٹر گيس كي پيداوار اور آئندہ دو سال تك 330 ارب كيوبك ميٹر گيس كي پيداوار كے لئے تمام ضروري اقدامات كررہي ہے.
ايراني عہديدار نے مزيد كہا كہ اس مقصد كو پورا كرنے كے لئے گيسي ذخائر ميدانوں كو 19 ميدان تك بڑھانا پڑے گا اور گيس پائپ لائنوں كو بھي 40 ہزار كلوميٹر تك توسيع ديني ہوگي.
انہوں نے كہا كہ تركي اور عراق كے لئے گيس برآمدات كے حوالے سے حتمي اقدامات بروئے كار لائے جارہے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲