اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی سے ملاقات میں کہا کہ انتہا پسند گروہوں کے تفرقہ انگیز پروپیگنڈوں کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات الفاظ گولی سے زیادہ خطرناک ہوجاتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کو اسلامی ملکوں اور امت اسلامیہ میں اتحاد و یک جہتی کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کو بعض انتہا پسند گروہوں کے تفرقہ انگیز پروپیگنڈوں کو فوری طور پر روکنے کے لئے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ان پروپیگنڈوں کا مقصد امت اسلامیہ کے اتحاد کو ختم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا متحد ہوتو علاقے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی سرحدیں عرب اور غیرعرب مسلمان ملکوں سے ملتی ہیں اور وہ اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے روابط کا خواہشمند اور ہر قسم کی فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کا مخالف ہے ۔
.......
/169