14 جنوری 2015 - 21:41
صدر بشار اسد: پیرس حملہ، مغرب کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

شام کے صدر بشار اسد نے مشرق وسطی اور مغربی ممالک میں سیکورٹی بحران کے لئے مغرب کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے جمہوریہ چیک کے اخبار لترني نووني سے انٹرويو میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ دہشت گردی کی قربانی چڑھنے والے ممالک، ہمیشہ دہشت گردی کے حامیوں کو اس بات پر متنبہ کرتے  رہتے ہیں کہ وہ بھی دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مشرق وسطی کے واقعات اور فرانس پر حملے کے لئے مغرب کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔

شام کے صدر نے پیرس کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ افراد کا کسی بھی نام پر قتل دہشت گردی کی علامت ہے اور شام دنیا میں کہیں بھی ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک تقریبا چار سال سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ شام کے صدر بشار اسد نے فرانس کے دہشت گردانہ حملے کی قربانی چڑھنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بشار اسد نے کہا کہ فرانس میں حالیہ دہشت گردانہ حملے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کبھی بھی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے حامیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ شام کے صدر نے کہا کہ اس سے پہلے يورپ کے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے متعدد واقعات، ان ممالک کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169