14 جنوری 2015 - 14:26
پاکستان آرمی اسکول پرحملہ کرنے والے پانچ افراد کی گرفتاری

پشاور آرمی اسکول پر حملے ميں ملوث پانچ مبینہ دہشت گردوں کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گياہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پشاور آرمی اسکول پر حملے ميں ملوث پانچ مبینہ دہشت گردوں کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گياہے- بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی افسران نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان انکشاف کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان پانج دہشت گردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی-

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتار پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے تعاون سے عمل ميں آئی ہے
اس رپورٹ کے مطابق ان ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے جلد ہی پاکستان کی تحویل میں دیدیا جائے گا-
طالبان کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئي رد عمل سامنے نہیں آيا ہے- گزشتہ سال کے اوخر میں پشاور ميں واقع آرمی پببلک اسکول طالبان دہشت گردوں نے ایک سفاکانہ کاروائي کرکے ایک سوچالیس کے قریب بچوں کو قتل کردیا تھا-
اس واقعے کے بعد پاکستان کی حکومت اور فوج پر عوام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور ٹھوس کاروائی کرنے کے لئے دباؤ بڑھ گیا ہے-

.......

/169