اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قبرص کے وزیرخارجہ کاسولی دیس نے علاقے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں ایران کے کردار کو کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انھوں نے تہران میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے اور علاقے میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں اس کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے علاقے میں سلامتی کو فروغ دینے سے متعلق ایران سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور اس جیسے دہشتگرد گروہ، پوری دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہیں کہ جنکا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور پیرس کے واقعے نے اس اقدام کو ضروری بنادیا ہے۔ قبرص کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ سے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں اس ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی اور شام کے مسئلے بھی تبادلۂ خیال ہوا۔انھوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب محمد جواد طریف سے مختلف شعبوں میں ایران اور قبرص کے تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔
.......
/169