اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چارلی ایبڈو جریدے پر حملے کی تحقیقات انجام دینے والے تفتیشی پولیس اہلکار نے جمعے کی رات میں خودکشی کرلی ۔ 45 سالہ ہرلیک فیڈرو افسردگی کا شکار تھا اور اس سے قبل بھی اس نے خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ فیڈرو نے خود کشی کرنے سے پہلے دہشت گردانہ حملے کی بھینٹ چڑھنے والوں کےاہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ فرانس بھر میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے جریدے چارلی ایبڈو پر حملے اور تشدد کے نتیجے میں ہلاکتوں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں۔جریدے چارلی ایبڈو پر حملے میں صحافیوں کی ہلاکت کے بعد دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور اس کے بعد ایک کوشر مارکیٹ میں شہریوں کی ہلاکت نے گذشتہ چار دنوں سے ملک بھر میں خوف اور سراسیمگی کا ماحول قائم پیدا کردیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ بیرنارڈ کازنو نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.......
/169